بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ

07 جنوری, 2026 14:10

لاہور بورڈ نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول میں اہم تبدیلی کر دی ہے۔

 بورڈ کے مطابق امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے اور عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جاری رہیں گے۔ امتحانات کے لیے 27 مارچ سے آغاز کی اجازت حاصل کرنے کے لیے لاہور بورڈ نے درخواست دی ہے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی منظوری کے بعد میٹرک امتحانات کی حتمی تاریخیں اعلان کی جائیں گی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت اور تعطیلات کے دوران امتحانی شیڈول میں توازن قائم رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات یکم مارچ سے شروع کیے جائیں تاکہ عید کے دوران صرف ایک ہفتے کی چھٹی دی جا سکے۔ طلبہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا آغاز 23 مارچ سے ہو رہا ہے، اس لیے امتحانات کے شیڈول میں مناسب ترتیب ضروری ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔