بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

شدید سردی؛ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اچانک لمبی چھٹیوں کا اعلان

10 جنوری, 2026 11:24

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلبہ کی صحت اور شدید سردی کے پیش نظر صوبے کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے اب 19 جنوری سے کھلیں گے۔

وزیرِ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ عوامی رائے شماری کے بعد کیا گیا، جس میں 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی۔ سروے میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 12 جنوری کے حق میں صرف 24 ہزار 829 آراء آئیں۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ طلبہ کی صحت اور تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔

انہوں نے اپنے ہدایات میں کہا کہ تمام سی ای اوز ایجوکیشن اپنے اضلاع میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس سے طلبہ کو سردی کے اثرات سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کے دوران آرام کا موقع بھی ملے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔