بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

موسم کی شدت کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں ایک اور اہم فیصلہ

12 جنوری, 2026 11:14

موسم کی شدید صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاہور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران کوئی بھی تعلیمی ادارہ کسی صورت نہیں کھولا جائے گا۔ ان کے مطابق حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور کسی کو بھی نرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو ادارہ احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اسے موقع پر ہی سیل کر دیا جائے گا۔ اس عمل کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف نگرانی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کریں گی۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق نگرانی کے لیے 3 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، 13 ڈپٹی ڈی ای اوز اور 50 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ ان ٹیموں کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اسکولوں میں ہر قسم کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ٹیوشن، امتحانات، تقریبات یا کسی بھی قسم کی کلاسز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں کسی اسکول کے کھلے ہونے یا احکامات کی خلاف ورزی کی اطلاع ملے تو وہ فوری طور پر شکایت سیل میں درخواست دے سکتے ہیں۔ شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔