جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

اسکولوں کی تعطیلات میں مزید توسیع ہو گی یا نہیں؟ وزیر تعلیم نےبتا دیا

15 جنوری, 2026 14:23

گزشتہ دنوں پنجاب میں شدید سردی کی لہر کے باعث موسمِ سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

 تاہم اب طلباء اور والدین یہ جاننے کے لیے بے چینی کا شکار ہیں کہ 19 جنوری سے اسکول کھلیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب سکندر حیات نے واضح بیان جاری کر دیا ہے۔

وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا کہ 19 جنوری سے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول کھل جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئی تھیں، جن میں سے ابھی تک طلباء 27 دن کی چھٹیاں گزار چکے ہیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔