ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

رمضان المبارک میں تعلیمی ادارے صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ اہم اعلان ہوگیا

27 جنوری, 2026 11:14

رمضان 2026 کے دوران پاکستان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو روزے کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ریگولر اسکولز کے لیے رمضان کے دوران اوقات کار صبح 8:30 بجے سے 1:00 بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز اسکول صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ والے اسکولز میں شفٹ ایک صبح 8:30 بجے سے 12:30 بجے تک ہوگی جبکہ شفٹ دوپہر 1:00 بجے سے 4:00 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے 5:00 بجے تک جاری رہے گی۔

اس وقت اسکولوں کے موجودہ اوقات صبح 8:45 بجے سے 1:30 بجے تک ہیں۔

واضح رہے کہ رمضان 2026 کا آغاز متوقع طور پر 19 فروری ہوگا۔ تاہم، حتمی تاریخ کا اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔