ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

یکم فروری سے 10 فروری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

28 جنوری, 2026 11:57

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکول یکم فروری سے 10 فروری 2026 تک بسنت کے باعث بند رہیں گے۔

 تاہم یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی نکلا ہے۔ مبینہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کی چھتیں پتنگ بازی کے لیے لیز یا نیلام کرنے کی اجازت دینے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ صوبے بھر کے اسکول اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے اور بسنت کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اضافی تعطیل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن یا اعلان جاری نہیں کیا۔ حکام نے والدین، طلبہ اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

اس حوالے سے صوبائی تعلیمی محکمے نے بھی تمام اسکولوں کو آگاہ کیا ہے کہ اسکول معمول کے مطابق چلیں گے اور کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔