سندھ کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for teachers in Sindh has arrived
سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اسٹیڈا) کی جانب سے قائم کردہ ’سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ ہیلپ لائن وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے تاکہ اساتذہ کو فوری رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے۔
ہیلپ لائن کے پہلے سیشن میں اساتذہ نے کالز کے ذریعے اپنے سوالات، مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ رکن سندھ اسمبلی اور اسٹیڈا بورڈ کی ممبر تنزیلہ ام حبیبہ نے خود فون کالز سنیں اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دیے۔
اس موقع پر اسٹیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رسول بخش شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پہلے سیشن کے دوران کل 25 فون کالز موصول ہوئیں۔ سیشن دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک جاری رہا۔
اساتذہ ہیلپ لائن کے ذریعے ٹیچرز ایجوکیشن، ٹیچنگ لائسنس، تربیتی پروگرامز اور دیگر تعلیمی امور کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تنزیلہ ام حبیبہ نے بتایا کہ ہیلپ لائن پر آنے والی کالز پر اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو باقاعدہ نوٹ کیا گیا ہے۔
یہ تمام معلومات آگے کارروائی کے لیے استعمال کی جائیں گی تاکہ اساتذہ کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ اسٹیڈا کی جانب سے اس اقدام کا مقصد اساتذہ کے کام کو آسان بنانا اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











