میٹرک کے امتحانات کب ہونگے؟ تاریخ سامنے آگئی

When will the matric exams be held? The date has been announced
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ کسی بھی طالب علم یا عملے کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سرفراز بگٹی کے مطابق نقل اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مل کر کام کریں گے۔ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سخت نگرانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے سمیت ہر سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو بہتر مستقبل دینے کے لیے شفاف نظام ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت کارروائی کر کے ان حملوں کو ناکام بنایا۔ حکومت امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنا رہی ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










