مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for students wishing to get free laptops
پنجاب حکومت نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
اب طلبہ 28 فروری 2026 تک آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل وسائل تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پروگرام اب پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ تک بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔ اہل امیدوار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے کم از کم 65 فیصد نمبر لازمی ہیں۔
اہل امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ توسیع شدہ آخری تاریخ سے پہلے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ درخواستیں بروقت پراسیس ہو سکیں۔ پروگرام کے تحت انتخاب کی تفصیلات، اہلیت اور دیگر معلومات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








