تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 15 اپریل تک توسیع؟ بڑی خبر آگئی

Extension of holidays in educational institutions until April 15? Big news emerges
ملک میں جاری توانائی بحران کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی حکومت کو مختلف تجاویز پیش کی ہیں، جن کا مقصد ایندھن اور بجلی کے استعمال کو بہتر انداز میں منظم کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی طرز پر فیول راشننگ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 15 اپریل تک تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں ہائبرڈ نظام تعلیم متعارف کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر متاثر نہ ہوں۔
نجی اداروں کے لیے بھی نئی ہدایات تیار کی جا رہی ہیں۔ ورک فرام ہوم کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ایندھن کی بچت ہو سکے۔ اس کے علاوہ غیر ضروری تقریبات پر پابندی لگانے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو محدود رکھا جا سکے۔
شہری سہولیات کے حوالے سے بھی کئی اقدامات زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق میٹرو اور بس سروس کو بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ عوام کو متبادل سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اسی طرح ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس بند کرنے اور رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل موڈ پر چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید یہ کہ مارکیٹوں کے اوقات کار کو محدود کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی اور ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









