منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع

24 مارچ, 2026 10:16

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کر دی ہے۔

 سرکاری اعلامیے کے مطابق اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے اب 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے اس حوالے سے بتایا کہ چھٹیوں میں توسیع ایک بڑے قومی تناظر میں کی گئی ہے۔ حکومت حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ صورتحال کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا بروقت فیصلہ کیا جا سکے۔

والدین اس دوران بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ بچوں کو گھروں میں پڑھائی جاری رکھنے کی ترغیب دی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی تعلیمی اداروں میں 31 مارچ تک چھٹیوں کا اعلان کر چکی ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔