بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

فیڈرل بورڈ کا 4 ممالک میں میٹرک امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ

25 مارچ, 2026 09:36

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایران سمیت چار ممالک میں میٹرک کے امتحانات مؤخر کر دیے ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ہونے والے امتحانات کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان ممالک میں قائم امتحانی مراکز کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک دیگر تمام امتحانی مراکز پر امتحانات پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہی لیے جائیں گے۔ متاثرہ طلبہ کے لیے متبادل انتظامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کے تحت انہیں پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل سامنے آتے ہیں تو فوری طور پر متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور حالات بہتر ہونے پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق اگر سیکیورٹی صورتحال معمول پر آ گئی تو باقی امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ اس دوران طلبہ سرکاری اعلانات پر نظر رکھیں اور کسی بھی نئی معلومات کے لیے بورڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔