"میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط روکنے کی درخواست مسترد

لاہور: سول کورٹ نے مشہور ڈرامہ "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
سول کورٹ لاہور کی عدالت میں سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے درخواست پر پیمرا سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ کیا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے ماجد چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہوگی یا نہیں، فیصلہ محفوظ
وکیل درخواست گزار خاتون نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈرامے میں خواتین کی مسلسل تضحیک کی جا رہی ہے، عورت کو معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستانی خواتین کے اندر ڈرامے نے مثبت نتائج نہیں ڈالے ہیں، لہٰذا عدالت فوری ڈرامے کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement