بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

حکومت نےصحافیوں اور فنکاروں کے لیے صحت کارڈ کا اعلان کردیا

10 جون, 2023 09:52

وفاقی حکومت نے فنکاروں اور صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں صحت کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فنکاروں اور صحافیوں کے علاوہ اقلیتوں، اسپورٹس شخصیات اور طالب علموں کی فلاح کے لیے بھی خصوصٰ فنڈز رکھے جا رہے ہیں۔

البتہ انھوں نے واضح نہیں کیا کہ صحافیوں اور فنکاروں کو کب تک اور کتنی مالیت کے صحت کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

تاہم امکان ہے کہ صحت کارڈز کے اجرا میں 6 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کارڈز کے ذریعے صحافی اور فنکار ممکنہ طور پر تین سے 5 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکیں گے۔

یہ پڑھیں : موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا ہے: خرم دستگیر

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔