ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر اغوا، مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا،مقدمہ بلال حسین کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کیا تھا اور کہا تھاکہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔
ایڈووکیٹ منیر احمد نے بتایا کہ بلال حسین کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے اغوا کیاگیا،بلال کے لاپتہ ہونے کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی۔
یہ پڑھیں : ویڈیو لیک کا الزام: حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک کا شدید ردعمل
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











