جمعہ، 26-ستمبر،2025
جمعہ 1447/04/04هـ (26-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

معروف اداکارہ میرا نے بازو فریکچر ہونے کی وجہ بتادی

21 اپریل, 2024 17:44

پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ میرا نے اپنا بازو فریکچر ہونے کی مکمل کہانی بیان کردی۔

پاکستان سمیت سرحد پار اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی لالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ارتضیٰ رباب عرف میرا کی  چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انکے ہاتھ پر پٹی بندھا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا نے اپنے صارفین کو صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران انکا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے سبب  انہیں کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

بعدازاں شوٹنگ کے دوران بازو زخمی ہونے کے بعد اداکارہ میرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا بازو فریکچر ہے اور بیمار ہونے کی وجہ سے اُنہیں بات کرنے میں بھی تھوڑی مشکل ہو رہی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا بازو نئی فلم کے لیے ایکشن سین کی شوٹنگ کرواتے ہوئے فریکچر ہوا اور آج میں سب کے سامنے زخمی حالت میں ہوں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں اپنے کام کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہوں، جب بھی کسی فلم کی شوٹنگ کرتی ہوں تو پوری طرح اُس کردار میں کھو جاتی ہوں اور اُس کردار کو اس انداز سے ادا کرتی ہوں کہ حقیقت لگے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت بہت تکلیف میں ہوں کیونکہ میرے بازو میں بہت درد ہے اور ڈاکٹر نے آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بازو ٹھیک ہونے میں تقریباً 3 سے 4 ہفتے یا اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔