منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

ڈانسر سے طلاق کے فوری بعد کرکٹر کی دوسری لڑکی کیساتھ تصاویر وائرل

12 مارچ, 2025 16:01

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد خاتون دوست کے ہمراہ اسٹیڈیم میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو اپنی خاتون دوست آر جے مہوش کیساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جہاں وہ خاتون کے نہایتی قریب دیکھائی دیے۔
دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

بھارتی کرکٹر چہل کی خاتون دوست کے ساتھ تصاویر پر سابقہ اہلیہ چپ نہ رہ سکیں

یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔

واضح رہے کہ چہل اور ڈانسر دھناشری ورما 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما چیمپئنز ٹرافی ہی بھول کر چل دیے، ویڈیو وائرل

دوسری جانب کرکٹر کی سابقہ اہلیہ دھناشری نے بھی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ عورت کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے۔

ادھر آر جے مہوش نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا ہے تاہم اہلیہ کے کمںٹس نے دونوں کے درمیان تعلقات کو ہوا دی ہے۔

Yuzvendra Chahal & RJ Mahvash Dating? Fans Go Crazy Over New Social Media Post News24 -

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahvash (@rj.mahvash)

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔