ثنا جاوید کی لائیو شو میں سرفراز احمد سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

ثنا جاوید کی لائیو شو میں سرفراز احمد سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے اداکارہ ثناء جاوید کو بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
گزشتہ چند سالوں سے ثنا جاوید فہد مصطفیٰ کی میزبانی میں ہونے والے رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ بنتی آرہی ہیں اور اس سال بھی وہ اس شو میں نظر آرہی ہیں۔
گزشتہ روز نشر ہونے والے شو میں سرفراز احمد اور ثناء جاوید نے بطور مہمان شرکت کی اور شو میں چار چاند لگائے تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیر گردش ہے جس نے کرکٹر کے مداحوں کو متوجہ کیا۔
دراصل ویڈیو وائرل ہونے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل آنے کی وجہ سرفرازاحمد کے ساتھ ثناء جاوید کا تضحیک آمیز رویہ ہے۔
وائرل ویڈیو میں ثناء جاوید اور سرفراز احمد ’جیتو پاکستان‘ کے سب سے مشہور گیم ’ڈبہ کھولو‘ میں حصہ لیتے نظر آئے، سرفراز نے ایک ڈبہ کھولنے سے فہد مصطفیٰ کو روکا جس پر ثناء جاوید نے کہا کہ ’یہ کیا بات ہوئی کھول دیا کریں بھئی فوراً‘۔
اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ ’بات سنیں 45 منٹس کی گیم ہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے، ٹی وی پر آنا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں، ایسا تھوڑی کہ بس ڈبے کھولتے رہیں، اس سے پہلے والی قسط میں جب میں نے آخری ڈبہ کھلوایا تو دنیا بھر سے میسجز آئے تھے‘۔
کرکٹر کی بات سن کر اداکارہ نے کہا کہ ’یہ تو لگ رہا ہے کہ چابی گھوما دی کسی نے بڑ بڑ بڑ بولے جارہے ہیں‘۔ سرفراز پھر بولے کہ’ہمارے ساتھ ایسے کر رہی ہیں جہاں گیم کھیلنی چاہئے تھی وہاں تو کھیلی نہیں‘۔
یہاں سرفراز احمد کا اشارہ چند روز قبل ثناء جاوید کا ’جیتو پاکستان‘ میں اپنے شوہر شعیب ملک سے ہارنا تھا۔
سرفراز کی بات کے جواب میں ثنا جاوید کا کہنا تھا کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہے میں اپنے میاں کے ساتھ جیسے بھی کھیلوں، آپ اپنا گیم کھیلیں‘۔
اس ویڈیو کلپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سرفراز احمد کے چاہنے والے اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ثنا جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ثنا جاوید پر شدید تنقید کر ڈالی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.