جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بتادی

20 مارچ, 2025 10:08

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ ہر جگہ ان سے گھما پھرا کر شادی سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جو فہد مصطفیٰ کے شو میں جاتا ہے یا پھر عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے تو اس کی شادی ہوجاتی ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی، وہ والا فارمولہ ان کے لیے کام نہیں کر رہا۔

حریم فاروق نے کہا کہ ان کے والدین بھی سال میں کم سے کم ایک بار ان سے شادی سے متعلق پوچھتے ہیں اور کئی سال سے پوچھتے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سلسلہ نہیں بن پایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ لیکن جب کوئی ان کے لیے رشتہ بھیجتا ہے تو پہلے ان کے والدین کو ہی غصہ آجاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ لڑکے کی ہمت کیسے ہوئی کہ انہوں نے رشتہ بھیجا؟

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین دیکھ بھال کر ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں ایسے ویسے رشتوں پر غصہ آجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے جتنے سوالات شادی سے متعلق کیے جا رہے ہیں، اس حساب سے انہیں لگتا ہے کہ اب ان کی شادی ہو ہی جائے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔