حرا مانی کی بغیر میک اپ ویڈیو، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

hira-manis-no-makeup-video-draws-severe-criticism-on-social-media
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حرا مانی کو بنا میک اپ کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔
اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر فیملی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں۔ ویڈیو میں حرا مانی اپنے بیٹے کو سکول کا کام مکمل نہ کرنے پر ڈانٹتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں اور ساتھ ہی فیملی کے ساتھ گزرے لمحوں کی ویڈیو بناتی ہیں۔
مزید پڑھیں: سلمان خان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شکل اور میک اپ کے بغیر نظر آنے پر تنقید شروع کر دی۔ ایک صارف نے لکھا کہ "حرا مانی کی شکل بغیر میک اپ کے ایسا لگ رہا ہے جیسے کسی نے مارا پیٹا ہو”،
دوسرے صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا "حرا مانی سے زیادہ تو مانی اچھی لگ رہی ہیں”۔ ان تبصروں نے ایک نیا تنازع پیدا کر دیا اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement