جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بھارتی اداکارہ نے سر منڈوالیا

12 اپریل, 2025 18:36

بھارت میں تامل فلموں کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر شانتی پریا نے اپنا سر منڈوا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شانتی پریا نے بالی ووڈ، تامل اور دیگر زبانوں کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انھوں ںے 1991 میں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم سوگند سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد کئی کامیاب فلموں میں نظر آئیں۔

نہ جانے کیوں اب شانتی پریا نے اپنا سر منڈوا لیا کر مرحوم شوہر کا کوٹ پہن کر فوٹ شوٹ کرایا۔ اداکارہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس پر سب حیران رہ گئے۔

 

اداکارہ نے لکھاکہ حال ہی میں اپنا سر منڈوایا اور میرا یہ تجربہ کافی اچھا رہا، عورت ہونے کے ناطے خود کو پنجرے میں بند کر کے رکھتے ہیں، اس تبدیلی سے خود کو آزاد کرلیا ہے، میں باغی نہیں ہوں لیکن اپنی آزادی کا جشن منا رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں دنیا کے ہمارے لیے طے کیے گئے بیوٹی اسٹینڈرز کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ اداکارہ کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف تبصرے کیے ہیں، کسی نے ان کے عمل کی تعریف تو کسی نے تنقید کی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔