جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ندال احمد وائرل ہونے والی ‘اونیجا لو اسٹوری’ پر بول پڑے

14 اپریل, 2025 20:48

کراچی: امریکا سے محبت میں گرفتار کراچی آنے والی خاتون اونیجا کو مبینہ طور پر دھوکہ دینے والا لڑکا ندال احمد منظر عام پر آگیا۔

برطانوی اخبار دی انڈپینڈنٹ کے مطابق غیر ملکی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں ندال احمد نے انکشاف کیا کہ اونیجا پاکستان آئی اور وہاں تین ماہ تک قیام کیا، اس دوران انہوں نے اپنے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں سے ملاقات کی اور ساتھ میں شاپنگ بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 15 جنوری 2025 کو اونجا کو کراچی ایئرپورٹ پر چھوڑا تھا جس کے بعد وہ امریکا نہیں گئیں بلکہ میرے گھر واپس آئیں۔

مزید پڑھیں:کراچی؛ نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون وطن لوٹ گئیں

مزید پڑھیں:محبت کی خاطر پاکستان آئی امریکی خاتون نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اپارٹمنٹ میں آنے کے بعد میں نے اوینجا کو چھوڑ دیا تھا اور گھر سے بھاگ گیا تھا اور یہاں تک کہ چھپ گیا تھا۔ ندال احمد نے مزید کہا کہ میں اور اونیجا آج بھی رابطے میں ہیں اور ہم دوسرے جوڑوں کی طرح ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

قبل ازیں پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان کی جانب سے کمرہ دینے سے انکار کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کردیا گیا تھا۔

امریکی خاتون کو شارع فیصل پر واقع سوشل آفس میں ایک سماجی رہنما کی جانب سے لایا گیا تھا۔ سماجی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون ٹیپو سلطان تھانے میں تھیں اور آرام نہ کرنے کی وجہ سے ان کی حالت خراب ہوگئی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔