وزیراعظم نے طلحہ احمد کو کیا قیمتی انعام دیا؟ کونٹینٹ کریئیٹر نے بتادیا

Content Creator Talha Ahmed Instagram Account Suspended
گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے ان کے کام کی بھرپور تعریف کی۔
کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران شہباز شریف نے انہیں اعزازی شیلڈ، ایک لیپ ٹاپ اور دس لاکھ روپے کا انعام دیا۔
وزیر اعظم نے طلحہ کو نوجوانوں کا مستقبل قرار دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لیے کیمبرج جانے کی صورت میں حکومت کی مکمل سپورٹ کا یقین دلایا اور صحت کے حوالے سے بھی مدد کا وعدہ کیا۔
Content creator Talha Ahmad met Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. pic.twitter.com/QmW7CJ3KKW
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 19, 2025
اس ملاقات کے موقع پر طلحہ احمد نے ایک وی لاگ بھی بنایا، جس میں انہوں نے اس لمحے کو اپنی زندگی کا خاص دن قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے انہیں شفقت بھرے انداز میں گلے لگایا اور وزیراعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔ طلحہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ان کی ویڈیوز پسند آئیں، خاص طور پر سرکاری افسر اور بالی ووڈ میں مسلمانوں کے کردار پر مبنی مواد، جسے انہوں نے ملاقات میں براہِ راست پرفارم کر کے سب کو محظوظ بھی کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.