پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عامر خان کے گھر اچانک 20 سے زائد پولیس افسر پہنچ گئے، ویڈیو وائرل

28 جولائی, 2025 18:09

ممبئی: بالی وڈ اسٹار عامر خان کے گھر ممبئی میں پولیس کے 25 افسران پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ میں بھارتی پولیس کے 25 افسر پہنچے اور عامر خان سے ملاقات کی۔

عامر خان کے گھر سے باہر نکلنے کی پولیس افسران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا نے عامر خان کی ٹیم کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی پولیس افسران کے اچانک دورے کی وجہ معلوم نہیں اور ہم بھی اداکار سے مل کر سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُدھرایک اور بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی پولیس کے تربیت حاصل کرنے والے افسران نے عامر خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد 25 افراد کی ٹیم کوان کے گھر بھجوایا گیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔