ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے انتہائی اہم فیچر متعارف کروادیا

Flood in Punjab Claims Life of Famous Pakistani TikToker
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کیلئے انتہائی اہم نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر غلط معلومات کی روک تھام کے لیے ایک نیا سرچ فیچر متعارف کروادیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو مستند، بروقت اور تصدیق شدہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ قدرتی آفات کے دوران گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جب صارفین ایپ پر سیلاب یا دیگر قدرتی آفات سے متعلق معلومات تلاش کریں گے تو انہیں ایک نمایاں بینر دکھائی دے گا، جو انہیں معتبر ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کرنے کی ترغیب دے گا۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے پلیٹ فارم سے جوڑا جائے گا تاکہ وہ درست معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔
نئی گائیڈ میں ٹک ٹاک کے سیفٹی سینٹر کے وسائل اور ’ٹریجک ایونٹ سپورٹ‘ گائیڈ کے لنکس بھی شامل ہیں، جو مشکل حالات میں صارفین کو ذہنی اور جذباتی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گائیڈ واضح کرتی ہے کہ کن واقعات کو "سانحہ” تصور کیا جاتا ہے، اور ایسے حالات میں کس طرح کا مواد ذمہ داری سے شیئر یا رپورٹ کیا جانا چاہیے۔
ٹک ٹاک پاکستان کے پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کے سربراہ فہد محمد خان نیازی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بحران کے وقت درست معلومات تک بروقت رسائی انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ ان تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جو آفات سے نمٹنے کے عمل میں براہِ راست شامل ہیں، تاکہ صارفین کو باخبر فیصلے کرنے میں مدد دی جا سکے اور ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.