پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت؛ بڑا انکشاف سامنے آگیا

30 جولائی, 2025 11:33

ڈیفنس کے علاقے سے اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل کیے گئے پیالوں کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان تمام برتنوں میں سمندری نمک موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے فلیٹ سے مجموعی طور پر چھ نمونے تجزیے کے لیے جمع کیے گئے تھے۔ تجزیے سے معلوم ہوا کہ گھر کے تمام پیالوں میں جو نمک پایا گیا وہ سمندری نوعیت کا تھا، جب کہ کچن میں رکھا گیا نمک آئوڈائزڈ تھا، جو پیالوں میں موجود نمک سے مختلف تھا۔

اس تضاد نے تفتیشی ٹیم کی توجہ مبینہ طور پر اس بات پر مرکوز کر دی ہے کہ یہ نمک ممکنہ طور پر گھر میں بدبو کم کرنے کے لیے رکھا گیا ہوگا، تاہم اس کے دیگر محرکات کا تاحال پتہ نہیں لگایا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمیکل رپورٹ تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے اور اب کیس کے دیگر پہلوؤں کی بھی گہرائی سے چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اداکارہ کی موت کی اصل وجوہات کا سراغ لگایا جا سکے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔