معروف بھارتی اداکارہ گرفتار

Famous Indian actress arrested
بھارتی اداکارہ نندنی کشیپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے آسامی اداکارہ نندنی کشیپ کو ایک المناک سڑک حادثے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کرلیا ہے، حادثے میں نلباری پولی ٹیکنک کے طالب علم 22 سالہ سمیع الحق زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے اداکارہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی تاہم کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نندنی کشیپ یخلاف بی این ایس کی دفعہ 105 (قتل عمد) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، امکان ہے کہ انہیں جلد کامروپ (میٹرو) چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیسپور پولیس نے نندنی کشیپ کو منگل کی رات شمالی گوہاٹی میں راجدھانی تھیٹر کی ریہرسل سائٹ سے حراست میں لیا، اس کے بعد انہوں نے اسے پوچھ گچھ کیلئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا، اداکارہ کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔
حکام نے واضح کیا کہ انہوں نے نندنی کشیپ کو مبینہ ہٹ اینڈ رن کیس کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر حراست میں لیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.