پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

خاتون کی جانب سے ’اسکوئڈ گیم‘ کے معروف اداکار پر لگایا گیا ہراسانی کا الزام عدالت میں جھوٹا ثابت

31 جولائی, 2025 12:30

جنوبی کوریا کے معروف اداکار گونگ یو پر خاتون کی جانب لگایا گیا ہراسانی کا الزام عدالت میں جھوٹا ثابت ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گونگ ہتکِ عزت کے مقدمے میں جھوٹے الزامات سے بری ہو گئے۔

Gong Yoo Steals the Spotlight in the Gripping Premiere of 'Squid Game 2' - ZAPZEE - Premier Korean Entertainment Magazine

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کی عدالت نے 40 سالہ خاتون کو ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، خاتون کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور انفارمیشن نیٹ ورک پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔

 کورین میڈیا نے بتایا کہ جنوری 2020 سے مارچ 2021 کے دوران خاتون نے 235 مرتبہ جھوٹے الزامات اور توہین آمیز تبصرے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گونگ یو نے انہیں ہراساں اور دھمکایا۔

تاہم تحقیقات سے ثابت ہوا کہ گونگ یو کا خاتون سے کوئی ذاتی تعلق نہیں اور تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے تھے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون کے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد تھے اور اس سے بھی بڑھ کر اس نے طویل عرصے تک بار بار جھوٹی معلومات پھیلائیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔