کیا سیف علی خان اور کرینہ کے درمیان طلاق ہونیوالی ہے؟

Is a divorce about to happen between Saif Ali Khan and Kareena?
معروف پاکستانی اینکر پرسن مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کے درمیان طلاق ہونیوالی ہے۔
پاکستانی اینکر پرسن اور ٹی وی میزبان مبشر لقمان نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی ازدواجی زندگی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ سیف اور کرینہ کے درمیان جلد طلاق ہونے والی ہے۔ ان کے مطابق سیف علی خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، اور ان پر حملہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود کرینہ کپور نے کیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہ بھارت چھوڑ کر قطر منتقل ہونا چاہتے ہیں، تاہم کرینہ اس فیصلے سے متفق نہیں، جس وجہ سے دونوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور طلاق کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے بھی سیف اور کرینہ کی علیحدگی سے متعلق پیشگوئی کی تھی۔ اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں اگلے ڈیڑھ سال کے اندر ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گے، کیونکہ ان کی "کنڈلی” میں علیحدگی کے آثار نمایاں ہیں۔
یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی ووڈ کی ایک خوشحال اور مقبول جوڑی سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے تیمور اور جے علی خان ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.