اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

33 سال کی محنت رنگ لے آئی، کنگ خان کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

02 اگست, 2025 12:10

33 سال کی محنت کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

شاہ رخ خان کو کئی بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈز ملے، لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’نیشنل ایوارڈ‘ سے وہ اب تک محروم تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ میں بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، یہ اعلان بھارت کے 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے موقع پر کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، جنہوں نے فلم ’بارہویں فیل‘ میں بے مثال اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔

شاہ رخ خان نے اس اعزاز کے ملنے پر سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی حکومت اور اپنے مداحوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

ویڈیو میں ان کے چہرے پر خوشی اور فخر صاف دکھائی دے رہا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔