معروف یوٹیوبر و اداکارہ گرفتار

بھارت میں معروف بنگلادیشی یوٹیوبر اور مس ایشیا گلوبل کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ شانتا پال کو کلکتہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو جعلی بھارتی شناختی دستاویزات جمع کرانے کے الزام میں 30 جولائی کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شانتا پال نے یہ دستاویزات ایک مکان کرائے پر حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے۔
ذرائع کے مطابق شانتا پال ماضی میں بنگلادیشی ائیرلائن میں ملازمہ رہ چکی ہیں، تاہم نوکری چھوڑنے کے بعد وہ یوٹیوب پر فوڈ ولاگنگ کے ذریعے مقبول ہوئیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اداکارہ نے بھارتی شناختی دستاویزات کیسے اور کن ذرائع سے حاصل کیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ نے غیرقانونی طریقے سے بھارتی شناختی کاغذات حاصل کیے، جن کی مختلف سرکاری اداروں سے تصدیق کا عمل جاری ہے۔ پولیس اس معاملے میں مزید گرفتاریاں اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر رہی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.