پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اداکارہ حنا رضوی کا شوہر سے علیحدگی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

04 اگست, 2025 16:15

پاکستان کی مقبول اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

اداکارہ شرمین حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس وقت علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں لیکن ابھی تک طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں فی الحال علیحدہ ہو چکے ہیں، ہم دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کے لیے وقت درکار ہے۔” شرمین حنا نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور منفی تبصروں سے گریز کریں کیونکہ شادی کے معاملات صرف ان دو افراد کو ہی بہتر انداز میں معلوم ہوتے ہیں جو اس بندھن میں بندھے ہوتے ہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا اور وہ اس وقت جذباتی دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے سوشل میڈیا پر انہیں منفی تبصروں سے بچایا جائے۔ چند روز قبل بھی شرمین حنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسے اشارے دیے تھے جو علیحدگی کی جانب اشارہ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ شرمین حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔