درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Dur-e-Fishan Saleem breaks silence on secret marriage rumors with Bilal Abbas
پاکستان کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو میں ساتھی اداکار بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی افواہوں سے متعلق پہلی بار بات کی۔
اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور بلال عباس کے درمیان خفیہ نکاح کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک اداکار جب کسی کردار میں مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے تو وہ کردار حقیقت کا رنگ اختیار کر لیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "عشق مرشد” ایک رومانوی ڈرامہ تھا، اس لیے میرے اور بلال کے درمیان آن اسکرین ہم آہنگی ضروری تھی تاکہ کردار حقیقت سے قریب تر محسوس ہو۔
درفشاں سلیم نے واضح کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں، اور اس معاملے میں زیر گردش تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی اور خفیہ معاملات میں فرق ہوتا ہے، اور شادی جیسا معاملہ اتنا بڑا ہوتا ہے کہ اُسے زیادہ دیر تک چھپایا نہیں جا سکتا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.