تمنا بھاٹیا کا کوہلی اور عبدالرزاق سے تعلقات کی خبروں پر پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

Tamanna Bhatia responds for the first time to rumors about her relationships with Kohli and Abdul Razzaq
بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا نے کرکٹر ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2010 میں ویرات کوہلی کے ساتھ ان کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں گردش کرنے لگیں، لیکن وہ صرف ایک دن کے لیے ملی تھیں اور شوٹ کے بعد کبھی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی۔
اسی طرح 2020 میں عبدالرزاق کے ساتھ خفیہ شادی کی افواہ نے زور پکڑا، جو ایک پرانی تصویر کی بنیاد پر سامنے آئی تھی جس میں دونوں کو جیولری کی دکان پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تمنا نے اس حوالے سے ہنستے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ واقعی ایک دلچسپ جگہ ہے جہاں ان کی عبدالرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق کے بچے بھی ہیں، لہٰذا یہ افواہ بالکل بے بنیاد ہے۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ تصویر ایک جیولری دکان کے افتتاح کی تھی، جہاں اتفاقاً وہ دونوں موجود تھے۔
تمنا بھاٹیا نے کہا کہ جب لوگوں کے ذہنوں میں پہلے سے کوئی کہانی بن جاتی ہے تو اسے بدلنا مشکل ہوتا ہے اور لوگ جو چاہیں گے، وہی سوچیں گے۔ ہر کسی کو سمجھانا ممکن نہیں ہوتا، اور بالآخر انسان کو قبول کرنا پڑتا ہے کہ لوگوں کی سوچ کو بدلا نہیں جا سکتا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.