پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

معروف اداکار 71 برس کی عمر میں چل بسے

05 اگست, 2025 12:12

معروف تامل اداکار مدھن بوب 71 برس کی عمر میں چل بسے۔

جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار ایس کرشنا مورتھی المعروف مدھن بوب ہفتے کے روز چنئی میں اپنے گھر میں کینسر کے باعث 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مدھن بوب نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز اور دلچسپ کرداروں کے ذریعے چالیس سال سے زائد عرصے تک شائقین کو محظوظ کیا۔

مدھن بوب نے اپنی اداکاری سے کئی یادگار کردار دیے جن میں تھینالی فلم میں ڈائمنڈ بابو اور فلم فرینڈز میں منیجر سندریسن شامل ہیں، جو آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔

 انہوں نے کمل ہاسن، رجنی کانت، اجیتھ، سوریا اور وجے جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا اور تامل سینما کی دنیا میں اپنی ایک نمایاں پہچان بنائی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔