معروف اداکار کی لاش پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد

Famous Actor's Body Found in Parked Car
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو کی لاش ان کی رہائش گاہ کے قریب پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔
مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار کی لاش پیر، 4 اگست کی صبح سیئول کے نواح میں واقع اُن کے رہائشی کمپلیکس کی پارکنگ میں موجود گاڑی سے ملی۔
اطلاعات کے مطابق ایک قریبی شخص نے صبح 8 بجے سونگ یونگ کیو کو مردہ حالت میں گاڑی کے اندر پایا۔
پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ گاڑی سے نہ کوئی خودکشی کا نوٹ ملا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے قتل کے شواہد سامنے آئے ہیں، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔
یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔
اس واقعے کے بعد انہیں تین بڑے منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ٹی وی ڈرامے "دی ڈیفیکٹس” اور "دی وننگ ٹرائے” شامل تھے، جبکہ وہ اسٹیج ڈرامے "شیکسپئر اِن لو” سے بھی باہر ہو گئے تھے۔
سونگ یونگ کیو نے 2019 کی سپر ہٹ فلم ایکسٹریم جاب میں پولیس چیف کا کردار ادا کیا تھا اور نیٹ فلکس کی سیریز نارکو سینٹس سمیت ڈزنی پلس کے بگ بیٹ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.