اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں

06 اگست, 2025 13:45

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں جس کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "کل رات اپنے سب سے قریبی دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ… ابھی تک خواب سا لگ رہا ہے، یہ واقعی ہو گیا۔

آئمہ بیگ نے مزید لکھا کہ ہمارے لیے دعا کیجئے، ہم ایک نیا سفر شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال وہ کافی جذباتی اور مصروف ہیں، لیکن جلد اپنی مکمل تصاویر بھی شیئر کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ نے زین احمد سے کینیڈا میں نکاح کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں آئمہ بیگ اور زین احمد کو عروسی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زین احمد کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے 2018 میں اپنے برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔ زین احمد ایک مشہور فیشن برانڈ کے مالک ہیں۔

اس فیشن برانڈ کے تحت خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے جاتے ہیں جس کے ملبوسات بالی وڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر، ریپر فرینچ مونٹانا اور اوسکر انعام یافتہ رض احمد بھی پہن چکے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔