اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بھارت کے معروف اداکار 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

06 اگست, 2025 10:49

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکار سنتوش بالراج انتقال کر گئے۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سنتوش گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس (یرقان) کے مرض میں مبتلا تھے، حالت بگڑنے پر انہیں بنگلورو کے ایک نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج صبح دم توڑ گئے۔

 ڈاکٹروں کے مطابق جوائنڈس اداکار کے پورے جسم میں پھیل چکا تھا، جس کے باعث ان کی زندگی بچائی نہ جا سکی۔

سنتوش بالراج سینڈل ووڈ انڈسٹری کے سینئر پروڈیوسر انیکل بالراج کے صاحبزادے تھے۔ انیکل بالراج نے کنڑ فلم انڈسٹری میں ’کریا‘، ’کریا 2‘ اور ’جیک پاٹ‘ جیسی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔