اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

07 اگست, 2025 16:32

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت سامنے آگئی۔

گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ نے  اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق کی تھی اور  آئمہ نے سوشل میڈیا پر شادی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

 تصاویر میں آئمہ بیگ کو  خوبصورت آئیوری ( ivory) رنگ کے عروسی  جوڑے میں دیکھا گیا جس پر انہوں نے گہرے سبز رنگ کا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔

گلوکارہ کے عروسی جوڑے پر کیا گیا  ہلکا  میک اپ اور نازک سی جیولری دلہن کی تیاری کو چار چاند لگارہے تھے۔ دوسری جانب ان کے دلہا زین احمد نے سفید رنگ کی سادہ شیروانی زیب تن کی۔

 

آئمہ بیگ نے عروسی لباس کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار  کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق (280  امریکی ڈالر) یعنی  7 لاکھ 91 ہزار  سے زائد پاکستانی روپےہے۔

لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ آئمہ بیگ نے معروف ڈیزائنر کے جوڑے کو کسٹمائز کروایا ہوا ہے کیوں کہ ویب سائٹ پر موجود جوڑے پر ماڈل آئیوری رنگ کا دوپٹہ پہنے ہوئے ہے جب کہ آئمہ نے  سبز دوپٹے کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر کا اوریجنل دوپٹہ ہٹائے جانے اور پھر  کسٹمائز کیے گئے دوپٹے کے ساتھ آئمہ بیگ کے عروسی جوڑے کی قیمت 6 لاکھ 75ہزار پاکستانی روپے ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔