معروف اداکارہ 33 برس کی عمر میں چل بسیں

Renowned actress passes away at the age of 33
دی واکنگ ڈیڈ کی اداکارہ کیلی میک 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
مشہور امریکی ڈرامہ سیریز دی واکنگ ڈیڈ میں ایڈی کا کردار نبھانے والی باصلاحیت اداکارہ اور وائس اوور آرٹسٹ کیلی میک طویل علالت کے بعد 33 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ نے 5 اگست کو ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی، جس میں بتایا گیا کہ وہ 2 اگست کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں گلیوما نامی دماغی رسولی کے باعث چل بسیں۔
کیلی میک نے دی واکنگ ڈیڈ کے نویں سیزن میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ انہوں نے شکاگو میڈ کے آٹھویں سیزن سمیت کئی مشہور ٹی وی شوز میں کام کیا، جب کہ فلمی دنیا میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی فلموں میں براڈکاسٹ سگنل انٹروژن میں ایلس، ڈیلیکٹ آرچ میں ویلڈا اور یونیورسل کی آنے والی فلم میں رِکی کے کردار شامل ہیں۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ کیلی میک ایک باصلاحیت مصنفہ بھی تھیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کرسٹن کلیبینو کے ساتھ کئی فلمی اسکرپٹس تحریر کیے، جن میں آن دی بلیک قابلِ ذکر ہے، جو 1950 کی دہائی میں کالج بیس بال کے پس منظر پر مبنی ہے اور ان کے دادا دادی کی اوہائیو یونیورسٹی کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی۔
کیلی میک کی بہن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’’یہ ہمارے دلوں کو چیر دینے والے غم کے ساتھ ہے کہ ہم اپنی پیاری کیلی کے انتقال کی خبر دے رہے ہیں۔ ایک روشن اور پُرعزم روشنی اب ہم سے جدا ہو چکی ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ہفتہ کی شام اپنی والدہ اور خالہ کی موجودگی میں پُرامن انداز میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کے چاہنے والے انہیں ’’تتلیوں کی صورت‘‘ میں محسوس کر رہے ہیں، اور ان کی کمی کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.