اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی کیوں بنے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟

07 اگست, 2025 16:58

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں دو منزلوں پر مشتمل چار لگژری فلیٹس کرائے پر حاصل کرلیے ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فلیٹس کا ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 5 ہزار بھارتی روپے ہے، جبکہ سکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان نے یہ فلیٹس پانچ سالہ معاہدے کے تحت کرائے پر لیے ہیں، جو 15 مئی 2025 سے شروع ہو کر 14 مئی 2030 تک جاری رہے گا۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق ہر سال کرائے میں 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ہر فلور کا الگ کرایہ 12 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہے جبکہ فی فلور 73 لاکھ 5 ہزار روپے بطور ڈپازٹ جمع کروائے گئے ہیں۔

یہ فلیٹس ممبئی کے پریمیم علاقے میں واقع ‘ولنومونا’ سوسائٹی میں موجود ہیں، جو شاہ رخ خان کے عارضی رہائش گاہ ’پوجا کاسا‘ سے محض 750 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں شاہ رخ خان کے مشہور بنگلے ’منت‘ کی تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔

عامر خان کی جانب سے مہنگے کرائے پر عارضی رہائش اختیار کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان ’ورگو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ میں تقریباً 12 فلیٹس کے مالک ہیں، تاہم اس پروجیکٹ کی تعمیر رواں برس کے آخر تک متوقع ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے عارضی طور پر لگژری اپارٹمنٹس کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ اپنی مستقل رہائش مکمل ہونے تک قیام کر سکیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔