تینوں بیویوں میں سے کس کو چنیں گے؟ اقرار الحسن کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

تینوں بیویوں میں سے کس کو چنیں گے؟ اقرار الحسن کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل
تین شادیوں کے باعث خبروں میں رہنے والے معروف ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے پہلی بار اپنی تینوں بیویوں کی خوبیوں اور رویوں پر کھل کر گفتگو کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی اہلیہ قرت العین نے ہمیشہ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جیسے وہ کوئی بچہ ہوں۔
اقرار الحسن، جو ماضی میں بھی اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کر چکے ہیں، نے پہلی شادی معروف نیوز کاسٹر قرت العین سے 2010 سے قبل کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ان کی دوسری شادی نیوز کاسٹر فرح سے ہوئی، جسے بھی دس سال سے زائد ہو چکے ہیں، جبکہ تیسری شادی دو سال قبل صحافی عروسہ خان سے کی گئی، جسے کچھ عرصے تک خفیہ رکھا گیا۔
اقرار الحسن نے بتایا کہ وہ بطور سربراہ ہمیشہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ہر ایک کو برابر کا حق اور مقام دیا جائے، یہ سوال ہی غیر مناسب ہے کہ اگر ایک کو چننا ہو تو کس کو چنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی بیوی قرت العین اور تیسری بیوی عروسہ خان ایک ہی گھر میں رہتی ہیں، جبکہ فرح الگ رہتی ہیں کیونکہ وہ تنہائی پسند ہیں اور ان کا مزاج باقی دونوں سے مختلف ہے۔ تاہم تینوں خواتین کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی تینوں بیویاں بے حد مثبت اور اچھی شخصیت کی حامل ہیں اور ان میں کوئی برائی نہیں۔
قرت العین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ نہایت سادہ اور محبت کرنے والی خاتون ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ان کا خیال رکھا اور کبھی کسی بات سے روکا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اکثر اپنی بیویوں کے سامنے ایک دوسرے کی تعریف کرتے رہتے ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے عروسہ خان کے سامنے قرت العین کی تعریف کی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.