اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، میرب علی کے بھائی کا ردعمل آگیا

09 اگست, 2025 14:00

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نامور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد اداکارہ میرب علی کے بھائی کا ردعمل آگیا۔

حال ہی میں سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ کو عاصم کے کانسرٹ میں کافی محظوظ ہوتے دیکھا گیا۔

انسٹاگرام پر رامس علی نے ایک اسٹوری شیئر کی جس پر لکھا تھا "وقت کی خوبصورت بات یہ ہے کہ وقت سب کچھ سامنے لے آتا ہے”۔

ہانیہ کی عاصم کے کانسرٹ میں شرکت، میرب کے بھائی کی ذومعنی انسٹا اسٹوری وائرل

میرب، عاصم اور ہانیہ عامر کے مداح سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اس معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا رشتہ 2018 سے 2019 تک شہ سرخیوں میں رہا۔

بعد ازاں 2020 میں عاصم نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کر لی، ان دونوں کا رشتہ بھی علیحدگی پر ختم ہوا جس کا اعلان کچھ ماہ قبل کیا گیا۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید ہانیہ اور عاصم میں ایک مرتبہ پھر قربتیں بڑھ رہی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔