معروف پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری، فلم کا ٹریلر ریلیز

Famous Pakistani Actor Makes Debut in Indian Film Industry, Trailer Released
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے بھارتی پنجابی سینما میں قدم رکھ دیا ہے۔
پاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی بھارتی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا” کا ٹریلر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے، جس میں وہ ایک غیر قانونی تارکِ وطن کا کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں۔ فلم کا موضوع مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا امتزاج ہے، جو ناظرین کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
اس فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار جسی گل بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے عمران اشرف کو بھرپور دعائیں اور نیک تمنائیں دی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے دور میں پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے، جس کے باعث فواد خان اور ہانیہ عامر جیسے اداکاروں کی فلموں کو سینما گھروں میں نمائش سے روکا گیا یا دھمکیاں دی گئیں۔
ایسے حالات میں عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا اس بات کا مظہر ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری آج بھی پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کی معترف ہے اور ان کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔
فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا” کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب اس کی نئی تاریخ 22 اگست مقرر کی گئی ہے، جس روز یہ فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.