ٹک ٹاکرز کیلئے اہم خبر آگئی

Important News for TikTokers
ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ میں ایک شہری نے ٹک ٹاک پر پشتو زبان میں مبینہ غیراخلاقی مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران مخصوص ٹک ٹاکرز کی جانب سے پشتو زبان میں فحش گفتگو کی جاتی ہے، جو صرف ویورشپ بڑھانے کے لیے کی جاتی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اس قسم کا مواد نہ صرف معاشرتی اقدار کے منافی ہے بلکہ اس کے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ شہری نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹک ٹاک انتظامیہ اور ایسے مواد پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کرے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہمارا معاشرہ ان غیراخلاقی حرکات کی اجازت نہیں دیتا اور ایسے رجحانات کو فوری روکے جانے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس سے متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.