لارنس بشنوئی گینگ کی نئی دھمکی، سلمان خان کی جان کو خطرہ

New threat from Lawrence Bishnoi gang, Salman Khan's life in danger
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔
یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب محض ایک روز قبل کینیڈا میں کامیڈین کپل شرما کے کیفے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے کو موصول ہونے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے کپل شرما کے نئے افتتاح شدہ کیپس کیفے (سرے، برٹش کولمبیا) پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، اسے گولی مار دی جائے گی۔
ہیری باکسر نے دعویٰ کیا کہ گینگ سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان سے وابستہ چھوٹے پیمانے کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں کو بھی نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرے گا۔
یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب سلمان خان 21 جون کو کپل شرما کے نیٹ فلکس شو کے پہلے قسط میں شریک ہوئے تھے۔
لارنس بشنوئی گینگ 1998 کے ہرن کے شکار کے مقدمے کے بعد سے مسلسل سلمان خان کو نشانہ بناتا رہا ہے کیونکہ بشنوئی برادری ہرن کو مقدس جانور مانتی ہے۔
اداکار کو اپریل 2024 سے سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے، جب ان کے ممبئی واقع گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کیس میں گینگ کے دو ارکان گرفتار بھی کیے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری باکسر کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے اور اس پر متعدد مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ وہ 2014 میں غیر قانونی طور پر امریکہ منتقل ہوا جہاں سے وہ بشنوئی گینگ کے کچھ آپریشنز چلاتا ہے اور لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے بھی رابطے میں رہتا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.