اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

رونالڈو نے جارجینا کو منگنی میں کتنی مہنگی انگوٹھی دی؟ قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!

12 اگست, 2025 12:03

9 سال کی طویل محبت کے بعد دنیا کے مشہور فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی ہے۔

جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ہیروں سے جڑی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "ہاں، میں راضی ہوں، اس زندگی میں اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی”۔

رونالڈو کی جانب جارجینا کو دی گئی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، جو غیر معمولی معیار اور قیمتی ہیروں پر مشتمل ہے۔

زیورات کے ماہرین نے بتایا کہ اس انگوٹھی کی ممکنہ قیمت 20 سے 50 لاکھ امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، یعنی تقریباً 17 کروڑ سے 42 کروڑ پاکستانی روپے۔

یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے گُچی اسٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، جہاں جارجینا ملازمت کر رہی تھیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔