اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس؛ ویڈیو وائرل

12 اگست, 2025 15:00

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عاطف اسلم کے شو میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے لائیو شو کے دوران اسٹیج پر رقص کرتے اور ڈھول بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 ویڈیوز میں گورنر سندھ کو خوشگوار موڈ میں موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

 

کچھ صارفین نے گورنر کے انداز کو ضرورت سے زیادہ پرجوش قرار دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، "جب گورنر پورا شو خود سنبھال سکتے تھے تو عاطف اسلم کو بلانے کی کیا ضرورت تھی؟” جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ کیا اسی انداز سے وہ صوبے کی بہتری کے لیے بھی کام کرتے ہیں؟

یہ تقریب 14 اگست کی آمد کے سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا حصہ تھی، جن کا آغاز یکم اگست سے ہو چکا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔