اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فلم قلی کیلئے رجنی کانت کا معاوضہ جان کر حیران رہ جائیں گے

12 اگست, 2025 18:36

بالی وڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار رجنی کانت ایک بار پھر سرخیوں میں چھا گئے ہیں۔ اس بار ان کی نئی فلم قلی کیلئے وصول کیے گئے معاوضے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

فلم قلی 14 اگست کو سنیماؤں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے اور شائقین پہلے ہی اس کی ایڈوانس بکنگ سے جوش و خروش میں مبتلا ہیں۔

قلی ایک انتہائی بڑے بجٹ کی فلم ہے جسکی لاگت 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، اوپیندرا، ستھیا راج اور شروتی ہاسن جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں جو اسے ایک شاندار کاسٹ بناتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت نے اس فلم کے لیے 200 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدا میں ان کا معاوضہ 150 کروڑ طے پایا تھا لیکن فلم کی ایڈوانس بکنگ کی شاندار کامیابی دیکھ کر پروڈیوسرز نے ان کی فیس بڑھا کر 200 کروڑ کر دی اور عامر خان جو فلم میں صرف 15 سے 20 منٹ کے لیے جلوہ گر ہوں گے انہوں نے 20 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کو 50 کروڑ روپے جبکہ ستھیا راج اور شروتی ہاسن نے بالترتیب 4، 4 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔ قلی کی اس شاندار کاسٹ اور بے پناہ بجٹ نے اسے سال کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ شائقین بے صبری سے اس سنیمائی شاہکار کے سنیما گھروں میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں جو یقیناً ایک ناقابل فراموش تجربہ ثابت ہوگا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔