اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

متھن چکرورتی ہوش و حواس کھو بیٹھے؟ پاکستان پر براہموس میزائل مارنے کی دھمکی

13 اگست, 2025 18:09

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دوٹوک اور حقیقت پر مبنی بیان نے بھارت میں کھلبلی مچادی۔

 

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما متھن چکرورتی ہوش و حواس کھو بیٹھے اور زہر اگلتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی کھلی دھمکی دے دی۔

متھن چکرورتی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک صحافی کے سوال پر بھڑکتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا دماغ خراب ہوگیا تو براہموس میزائل چلائیں گے ایک نہیں دو ماریں گے۔ان کا یہ لب و لہجہ نہ صرف غیر سنجیدہ بلکہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

اداکار نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے عجیب و غریب انداز میں کہاکہ اگر ہم نے گولی نہ بھی چلائی تو ایک ڈیم بنائیں گے وقتِ ضرورت کھول دیں گے سونامی آجائے گا۔ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے ایک اداکار کی حد سے بڑھی ہوئی سیاسی شو بازی قرار دیا جا رہا ہے۔

متھن چکرورتی نے عوامی ردِ عمل سے بچنے کیلئے یہ بھی کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام سے کوئی شکایت نہیں وہ اچھے لوگ ہیں یہ بات صرف بلاول اور ان کی قیادت کے لیے کہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے تاریخی شہر بھٹ شاہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دریائے سندھ پر حملہ صرف ایک قدرتی وسائل پر حملہ نہیں بلکہ ہماری تہذیب اور ثقافت پر حملہ ہوگا۔ میں نے مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور آج وہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

بلاول بھٹو کے اس بیان نے بھارت کی سیاسی فضا میں ہلچل مچا دی ہے اور متھن چکرورتی جیسے افراد کی بوکھلاہٹ دراصل اسی تلخ حقیقت کا ثبوت ہے کہ سچ ہمیشہ گہرا وار کرتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔